بھارت کی قسمت کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں

بھارت کی قسمت کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سیمی فائنل میں پہنچے گا یا نہیں اس کا فیصلہ افغانستان کے ہاتھوں میں آگیا ہے۔

گروپ 2 کے میچ میں آج اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے جیت جاتی ہے اور بھارت کا رن ریٹ بہتر ہوا تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اگر میچ میں نیوزی لینڈ جیت گیا تو بھارت کے سیمی فائنل میں جانے کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔

بھارتی آل راؤنڈر رویندر جدیجا نے کہا ہے کہ اگر افغانستان ہار گیا تو وہ بیگ پیک کرکے گھر چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈکپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں آج افغانستان اور نیوزی لینڈ جبکہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *