عدالتی ریمارکس کے باوجود چارجڈ پارکنگ جاری

 شہریوں سے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ کے سخت ریمارکس کے باوجود کراچی کی انتظامیہ کے کانوں پر جوں نہیں رینگی۔ شہریوں سے پیسے بٹورنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

کراچی میں چارجڈ پارکنگ بدستور جاری ہے۔ شہر کی کاروباری شہ رگ آئی آئی چندریگر روڈ پر 12 سے زیادہ مقامات پر غیرقانونی پارکنگ سائٹس موجود ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی پارکنگ کی الاٹمنٹ اور پارکنگ فیس کو غیر قانونی قرار دیا تھا جبکہ عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ کس قانون کے تحت پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے، چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتا خوری بند کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *