وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کے معاملے پر ڈسکشن نہیں کریں گے، شہباز گل

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کے معاملے پر ڈسکشن نہیں کریں گے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی صورت شہباز شریف سے چیئرمین نیب کے نام پر ڈسکشن نہیں کریں گے۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ایسا نیب زدہ جس پر چوری، منی لانڈرنگ کے 25 ارب اور 7 ارب کے اوپن اینڈشٹ کیس ہوں، جو یہ نہ بتاسکے کہ چوکیدار، مالی اور ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے، این آر او کے طلبگار سے وزیراعظم کسی صورت چیئرمین نیب پر ڈسکشن نہیں کریں گے۔

https://youtu.be/LNZuW8da9ac

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں یہ کام ہوتے رہے کیوں کہ اس وقت دونوں سائیڈیں لوٹ مار میں یکساں تھیں۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید نے وزیر اعظم عمران خان کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے جلد مشاورت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے بعد وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *