وادیٔ ہنزہ میں نو بیاہتا جوڑے کی انوکھی انٹری
سوشل میڈیا پر وادیٔ ہنزہ کے ایک نو بیاہتا جوڑے کی انوکھی انٹری کی ویڈیو وائرل ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک نو بیاہتا جوڑے کو روایتی انداز سے ہٹ کر ایک بلڈوزر میں کھڑے انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر کافی محظوظ ہو رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں
https://youtu.be/LNZuW8da9ac
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ دولہا دُلہن انجینئر ہوں گے ۔‘
جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ’مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں
انسٹا گرام کے ایک اور صارف نے لکھا کہ ’خود کے گھر بسانے جا رہے ہیں یا کسی کا گھر توڑنے۔