نواز شریف کی بہن کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت

 

نواز شریف کی بہن کی طلبی کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت

عدالت نے نواز شریف کی بہن کوثر یوسف کی طلبی کے لیے اخبار میں اشتہار دینے کی ہدایت کر دی۔

شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا اراضی کے وراثتی انتقال کی منسوخی کے خلاف سول کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی۔

سول عدالت کے روبرو یوسف عباس نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں اراضی کے انتقال کی منسوخی کو چیلنج کیا گیا ہے

نواز شریف کی بہن کوثر یوسف کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے انہیں بذریعہ ڈاک اور کوریئر نوٹس بھیجنے کی بھی ہدایت کر دی۔

سول جج نے چیف سیٹلمنٹ کمشنر کو 20 اکتوبر کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

یوسف عباس کا موقف ہے کہ جاتی امرا اراضی پر حکومت قبضے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت کے دباؤ پر اراضی کی ملکیت و حیثیت تبدیل کی جا رہی ہے جسے عدالت روکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *