حکومت کا چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ
حکومت کی جانب سے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزراء پر مشتمل حکومتی کمیٹی نے سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا، مسودے میں نیب آرڈیننس میں 1 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں۔
ترامیم مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان اور وزیرِ قانون فروغ نسیم نے تجویز کیں۔
مسودے میں موجودہ چیئرمین کی توسیع سے متعلق قانونی نکات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
https://www.samisnews.com/%d9%86%d9%88-%d8%a8%db%8c%d8%a7%db%81%d8%aa%d8%a7-%d8%ac%d9%88%da%91%db%92-%da%a9%db%8c-%d8%a7%d9%86%d9%88%da%a9%da%be%db%8c-%d8%a7%d9%86%d9%b9%d8%b1%db%8c/
چیئرمین نیب کی توسیع کے حوالے سے حتمی سفارشات وزیرِ اعظم عمران خان کو پیش کی جائیں گی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر آج اجلاس طلب کر رکھا ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم، مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان ، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری اور مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے شرکت کی تھی۔
https://www.samisnews.com/%d8%a7%db%8c%d8%b4%d9%88%d8%b1%db%8c%d8%a7-%d8%b1%d8%a7%d8%a6%db%92-%d8%a8%da%86%d9%86-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%84%da%a9%d8%b4-%d8%ac%d9%84%d9%88%db%92/