خاتون پر سابق شوہر نے تیزاب پھینک دیا

بورے والا: خاتون پر سابق شوہر نے تیزاب پھینک دیا

 

بورے والا کی مجاہد کالونی میں خاتون پر سابق شوہر نے تیزاب پھینک دیا، خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے کہا ہے کہ سابق شوہر رات کو گھر میں داخل ہوا، تشدد کیا اور تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون کی درخواست پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *