محنت کشوں کے لئے پنجاب مزدور کارڈ متعارف کروا رہے ہیں، فیاض چوہان
ترجمان پنجاب حکومت فیاض چوہان نے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کے لئے پنجاب مزدور کارڈ متعارف کرارہی ہے۔
فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ بینک آف پنجاب کی معاونت سے 10 لاکھ ورکرز کو کارڈ فراہم کریں گے، پنجاب مزدور کارڈ سوشل سیکیورٹی کے 250 اسپتالوں میں استعمال کیا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو 150 اداروں کی مصنوعات پر 5 سے 30 فیصد تک رعایت ملے گی۔
https://youtu.be/xMY1VqfMgqw?t=11