عمر شریف کا پاک بھارت دوستی سے متعلق پرانا کلپ وائرل
https://www.instagram.com/p/CUhW6NWl5Qh/?utm_source=ig_web_copy_link
پاکستان کے معروف اداکار، میزبان اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف انتقال کر گئے ہیں، اُن کا پاکستان بھارت دوستی سے متعلق ایک نایاب کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
انسٹا گرام پر وائرل ہوتے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف زی سینما کے ہونے والے 2004ء کے ایوارڈ شو میں شریک ہیں اور اسٹیج پر کھڑے دوستی سے متعلق بات کر رہے ہیں جبکہ اس دوران معروف بھارتی اداکارہ سُشمیتا سین عمر شریف کو خوب داد دے رہی ہیں۔
https://youtu.be/kjkYCbR9kWU?t=5