آئی جی پنجاب نے 14 افسران کی تقرری اور تبادلے کردیے

آئی جی پنجاب نے 14 افسران کی تقرری اور تبادلے کردیے

آئی جی پنجاب نے 14پولیس افسران کی تقرری اور تبادلے کردیے ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور شعیب وقار کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسماعیل الرحمٰن کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ذوہیب نصر اللّٰہ رانجھا ایس پی انویسٹی گیشن ڈیرہ غازی خان اور عمارہ شیرازی ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر آصف محمود ایس پی انویسٹی گیشن اٹک، محمد شعیب عقیل ایس پی لیگل پی سی سہالہ اور افضل نذیر ایس پی لیگل گوجرانوالہ ریجن تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران کرامت بخاری ایس پی ہیڈ کواٹرز پی ایچ پی، تقرری کے منتظر کاشف اسلم ایس پی ہیڈ کواٹرز ایلیٹ فورس پنجاب تعینات کیے گئے۔

ایس پی سیکیورٹی ٹو لاہور ہائی کورٹ کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خالد محمود ایس پی سیکیورٹی ٹو لاہور ہائیکورٹ، تقرری کے منتظر سید ندیم عباس ایس پی پی ایچ پی لاہور اور جاوید احمد خان ایس پی اسپیشل برانچ ملتان ریجن تعینات کیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *