موٹر سائیکل سوار اسپتال وارڈ کے میں آگیا

ضلعی اسپتال شیخوپورہ میں موٹر سائیکل سوار وارڈ میں آگیا

شیخوپورہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایک نوجوان کے موٹرسائیکل سمیت وارڈ میں داخل ہونے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

موٹرسائیکل سوار نے آئی سی یو سے مریضہ کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال اظہر امین نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث سرکاری عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایم ایس اسپتال  نے موقف اختیار کیا کہ اسپتال انتظامیہ کی ساکھ خراب کرنے کے لیے کہانی بنائی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کی سیکیورٹی پر مامور کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے بھی لکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *