مریم نواز ویڈیو کی دکان رکھتی ہیں، وفاقی وزیر شبلی فراز

معلوم تھا مریم نواز ویڈیو کی دکان رکھتی ہیں، وفاقی وزیر شبلی فراز

 

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ معلوم تھا مریم نواز ویڈیو کی دکان رکھتی ہیں، پر وہ کس کس کی ویڈیو جاری کریں گی یہ معلوم نہیں ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے بس نواز شریف کی جیت والی مشین یا الیکشن ہو تو قبول ہے اس کے سوا سب کی مخالفت ہی ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کابینہ کے فیصلے کے تحت راولپنڈی میں لیام کے مقام پر بھنگ کی صنعتی و ادویہ سازی کے مقاصد کے لیے کاشت کے پائلٹ منصوبے کا افتتاح کیا۔

https://youtu.be/FK1jBvy73CQ?t=10

تقریب سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ ہیمپ بھنگ کی کینیبس نامی قسم سے تیار کردہ تیل کئی بیماریوں کے لیے مفید ہے، ایک ایکڑ کی کاشت سے 10 لیٹر آئل حاصل کیا جا سکتا ہے، عالمی منڈی میں فی لیٹر تیل کی مالیت 10 ہزار ڈالر ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بھنگ کی صنعتی و میڈیکل استعمال کے لیے کاشت اور اس کی برآمدات سے زرمبادلہ اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پر تنقید کرتےہوئے شبلی فراز نے کہا کہ شہباز شریف ہزاروں صفائیاں پیش کرنے کے بجائے اپنی اور خاندان کی آمدن اور اثاثوں کی تفصیل بمعہ ثبوت پیش کر دیں تو سارا مسئلہ ہی ختم ہو جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *