عوام کے مفاد کیلئے آئی ایم ایف کو ایبسلوٹلی ناٹ کب کہیں گے؟حافظ حمد اللّٰہ

عمران خان عوام کے مفاد کیلئے آئی ایم ایف کو ایبسلوٹلی ناٹ کب کہیں گے؟حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کے ترجمان مولانا حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام کے مفاد کے لیے آئی ایم ایف کو ایبسلوٹلی ناٹ کب کہیں گے؟۔

اپنے ایک بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر پٹرول بم گرادیا۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ ڈالی اور جینا محال کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے چولہے بجھتے چلے جارہے ہیں مگر حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

 حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کرچکی ہے کہ ہمیں عوام کو اس عذاب سے نجات دلانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *