گرفتاری روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع

 

شرجیل میمن کی گرفتاری روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی گرفتاری سے روکنے کے حکم امتناع میں 27 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کی نیب کی تفتیش کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کر چکے ہیں۔

شرجیل میمن کے خلاف 2 ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں اور انویسٹی گیشن جاری ہیں۔

شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ لگتا ہے کہ نیب شرجیل میمن کے خلاف مزید خفیہ انکوائریاں بھی کر رہا ہے، نیب سے تازہ رپورٹ طلب کی جائے۔

https://www.samisnews.com/fia-%d9%86%db%92-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d9%84%d9%86%d8%a7%d9%85%db%81-%d8%b4%db%81%d8%a8%d8%a7%d8%b2-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%81-%da%a9%d9%88-%d8%a8%da%be%d8%ac%d9%88%d8%a7-%d8%af%db%8c%d8%a7/

اس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ آپ نئی رپورٹ پیش کریں اور بتایا جائے کہ نیب شرجیل میمن کے خلاف مزید کتنی انکوائریاں کر رہا ہے؟

عدالت نے شرجیل میمن کو گرفتاری سے روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *