پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔

آج بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں وسیم خان کےاستعفے سے متعلق غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین منتخب ہوجانے کے بعد وسیم خان سے ملاقات کی تھی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی تھی۔

ذرائع کا ملاقات کے بارے مہں کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے وسیم خان کے مستقبل سے متعلق فیصلے کے لیے 2 ماہ کا وقت لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *