عمران خان کا بس چلے تو آج بھی جیل بھجوا دے شہباز شریف

 

عمران خان کا بس چلے تو آج بھی جیل بھجوا دے شہباز شریف

مسلم لیگ(ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے 10سال پنجاب میں اور 5سال وفاق میں سابق وزیرا عظم نواز شریف کی لیڈر شپ میں عوام کی خدمت کی، موجودہ حکومت نے اربوں کھربوں کے الزامات لگائے گئے لیکن حکومت آج تک میرے اور نواز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں لا سکی۔ میں نے  2 مرتبہ جیلیں کاٹی ہیں، عمران خان کا بس چلے تو آج بھی جیل بھجوا دے۔ میں وزیرا عظم عمران خان کو روز دن اور رات خواب میں ملتا ہوں جس کے بعد وہ اٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم مجھے پھر مل گئے ہو، میرے ذکر کے بغیر ان کی کوئی بات نہیں مکمل ہوتی۔ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزراء کے بیانات بھی چلائے گئے

https://www.samisnews.com/%d8%ae%db%8c%d8%a8%d8%b1-%d9%be%d8%ae%d8%aa%d9%88%d9%86%d8%ae%d9%88%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%ba-%da%a9%d8%b1%d9%be%d8%b4%d9%86-%d8%a7%d8%aa%d9%86%db%8c-%d8%b2%db%8c%d8%a7%d8%af%db%81-%db%81%db%92-%d8%b9/

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،چاہتا ہوں حقائق سے آگاہ کروں، حکومت نے میرے خلاف ملتان میٹرو بس پروجیکٹ کی تحقیقات شروع کروائیں  او ر مجھ پر الزام لگایا  کہ میں  نے اس پروجیکٹ میں کرپشن کی لیکن چائینز  حکام  نے کہا  کہ اس منصوبے میں کہیں کرپشن نہیں ہوئی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملتان میٹرو کی تفصیلی انکوائری کی گئی لیکن کچھ نہ ملا۔مجھ پر الزام لگایا گیا خدانخواستہ میں نے زلزلہ زدگان کے پیسو ں میں کرپشن کی حالانکہ مجھے 2005 میں ز لزلے کے دو ران جلا وطن کیا گیا اور ملک  سے باہر جلاوطنی کاٹ رہا تھا۔

https://www.samisnews.com/%d9%81%d8%b1%d8%af%d9%90-%d8%ac%d8%b1%d9%85-%da%a9%db%8c%d9%84%d8%a6%db%92-%d8%a7%d9%93%d8%b5%d9%81-%d8%b2%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%b1%db%8c-%d8%a7%d8%a8-14-%d8%a7%da%a9%d8%aa%d9%88%d8%a8%d8%b1-%da%a9/

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت میرے اور میرے بچوں کے خلاف برطانیہ تک گئی مگر کچھ حاصل نہیں ہوا، برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کو پاکستان کا دورہ کرایا  گیا اور وزیر اعظم عمران خان سے  خصوصی  ملاقات  کرائی گئی مجھ  پر الزام تھا کہ میں نے ڈیفیڈ  کے لاکھوں پاونڈز کھائے ہیں لیکن میری صفائی میں حکومت برطانیہ نے خود بیان دیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی اور بعد میں ڈیوڈ روز کی سٹوری کا کیا حشر ہوا ،وہ آپ نے دیکھ لیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے ) سے جو رپورٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرائی ہے اس سے حکومت کو آگ لگ گئی ہے۔ حکومت کی فوج ظفر موج  ٹی وی پر دن رات پراپیگنڈا  کرتی رہی اور عمران خان اور ان کے حواری مجھ اور خاندان پر تہمتیں لگاتے رہے لیکن برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ نے تمام الزامات رد کیے ،سب نے قوم  کو دھوکا دینے کے لئے جھوٹ بولا، این سی اے نے کہا کہ ہمیں دسمبر    2019  کوایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست ملی،برطانیہ نے ایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر سلمان شہباز کے اکاونٹ منجمد کیے۔

https://www.samisnews.com/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%da%a9%d8%a7-%d8%a7%db%8c-%d9%88%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d9%be%d8%b1-%d9%be%d8%a7%d8%b1%d9%b9%db%8c-%d9%88-%d8%a7%d8%aa%d8%ad%d8%a7%d8%af%db%8c/

شبہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ ایجنسی کو تحقیقات کا پور ا اختیار حاصل ہے اگر میرے یا میرے بیٹے سلمان شہباز کے خلاف کوئی ثبوت ملتا تو ہم پر کریمینل کیس بن جاتا۔حکومت کہتی ہے کہ برطانوی ایجنسی کی جانب سے صرف سلمان شہباز کے خلاف تحقیقات کی جارہی تھیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی کیس میں ایسی کوئی تحقیقاتی رپورٹ نہیں ہے جس میں میرا نا م نہ ہو، ایف آئی اے کو بھی ہاتھ پھولنے کے بعد اس کیس کی تحقیقات میں لایا گیا اور ایف آئی اے کی جانب سے جو بھی رپور ٹ بنی اس میں میرا نام تھا۔

نیب نیازی  گٹھ جوڑ حقیقی ہے اور ایف آئی اے ان کے گھر  کا ادارہ ہے ، میر ی بدنامی کے لئے حکومت نے کروڑوں روپے خرچ  کئے لیکن اللہ کا نظام ہے کہ کسی کو بدنام کرنے والوں کو خود بھی ایک دن بدنامی بھگتنی پڑتی ہے،کیا حکومت نے علیمہ خان کے خلاف این سی اے کو کیس بھیجا؟۔ وقت آنے والا ہے کہ ملک میں قانون اور انصاف قائم ہوگا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *