شاہی خاندان کے اصول ؟

کیٹ مڈلٹن شاہی خاندان کے اصولو ں کو بدلنے جا رہی ہیں؟

برطانوی شاہی خاندان کی بڑی بہو، پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی خوبصورتی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

گزشتہ شب دی ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم نے دنیا بھر میں شہرت یافتہ، بلاک بسٹر سیریز ’جیمز بانڈ‘ کے پریمیئر میں شرکت کی۔

https://www.instagram.com/p/CUX-pP8siaw/?utm_source=ig_web_copy_link

 

کیٹ اور شہزادہ ولیم کی تصویریں اُن کے ایک سوشل میڈیا فین پیج انسٹا گرام پر بھی شیئر کی گئیں۔

کیٹ مڈلٹن کی اِن تصاویر کو دیکھ کر ناصرف برطانوی عوام بلکہ دنیا بھر میں پائے جانے والے شاہی خاندان کے  مداح حیران ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹ مڈلٹن کے فلم ’جیمز بانڈ ‘ کے پریمیئر میں گولڈن رنگ کے بھڑکیلے لباس میں شرکت کرنا ایک موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CUX-ZN8MQzs/?utm_source=ig_web_copy_link

 

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شاہی خاندان کی بہو ہونے کے ناطے کیٹ مڈلٹن نے اتنا بھڑکیلا اور فینسی لباس کیسے زیب تن کر لیا۔

 

https://www.samisnews.com/%d9%85%d8%ad%d9%85%d8%af-%d8%b2%d8%a8%db%8c%d8%b1-%da%a9%db%8c-%d9%88%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%84-%d9%88%db%8c%da%88%db%8c%d9%88-%d9%be%d8%b1-%d9%85%d8%b1%db%8c%d9%85-%d9%86%d9%88%d8%a7%d8%b2-%d9%86%db%92/

جہاں کیٹ مڈلٹن کی خوبصورتی اور اُن کے رائل ہیئر اسٹائل کے چرچے ہو رہے ہیں وہیں عوام کی جانب سے چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ کیٹ مڈلٹن آہستہ آہستہ شاہی خاندان کے پہناوے سے متعلق انداز اور روایتیں بدلنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *