ریلوے ٹریک پر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو رکشہ ڈرائیور نے بچالیا
بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ریلوے ٹریک پر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کو رکشہ ڈرائیور نے بچالیاجبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی۔
https://twitter.com/ReporterRavish/status/1442733758596018184?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1442733758596018184%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F29-Sep-2021%2F1346954
سوشل میڈیا پر وائر ل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون ریلوے ٹریک پر نیلے رنگ کا سوٹ پہنی اور منہ پر سفید رنگ کے دوپٹے کا حجاب لگائے ریل کے آنے کا انتظار کررہی ہے اور ٹرین کے قریب آتے ہی خاتون کو خودکشی کے لیے پٹری پر جاتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن ایک رکشہ ڈرائیور فوری طور پر خاتون کو ایسا کرنے سے روک لیتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق رکشہ ڈرائیور خاتون کو پکڑ کر ریلوے ٹریک سے باہر کی جانب لے آیا اور اس دوران کئی اور لوگ بھی جمع ہوگئےجبکہ روکنے کے باوجود خاتون ریل کے آگے آنے کی کوشش کرتی رہیں لیکن وہاں موجود چند لوگوں نے خاتون کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔