آتش فشاں کا لاوا بحرِ اوقیانوس میں پہنچ گیا

اسپین کے لا پالما جزیرے پر پھٹنے والے آتش فشاں سے لاوا بہہ کر بحرِ اوقیانوس میں پہنچ گیا۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد سے سینکڑوں گھر تباہ ہوئے ہیں، جبکہ زہریلی گیسوں کے خارج ہونے اور دھماکوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاوا کیمیائی ردِ عمل کو متحرک کر سکتا ہے جس کے نتیجے میں آنکھوں اور سانس کی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

 

https://www.samisnews.com/%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8%d8%8c-%d9%81%d8%b6%d8%a7%d8%a6%db%8c-%d8%a2%d9%84%d9%88%d8%af%da%af%db%8c-%d8%a7%d8%a8-%d8%a7%d8%b3%d9%85%d9%88%da%af-%da%a9%db%8c-%d8%b4%da%a9%d9%84-%d8%a7%d8%ae%d8%aa/

واضح رہے کہ لاپالما جزیرے کے مشرقی ساحل کے ساتھ موجود رہائشیوں کو پہلے سے ہی گھروں میں رہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ گھروں اور کھڑکیوں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب مسلسل 11 روز سے جاری لاوے کے اخراج کے باعث تقریباً 6 ہزار سے زائد افراد کا علاقے سے انخلاء کروایا جاچکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *