وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے
انہوں نے چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این وٹمور کے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پہلے تبصرے پر ردعمل میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کھلاڑیوں، سفارتکاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا۔
Announcement of ECB to visit Pakistan next year is a welcome step,I would like to thank stars of cricket world, diplomatic community, Media And Cricket lovers around the world on their support for pakistan Cricket, yet again Pak has emerged as strong and resilient nation
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 29, 2021
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔
واضح رہے کہ این وٹمور نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہار کیا ، اور کہا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا، اگلے سال شیڈول دورے کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے
https://www.samisnews.com/%d9%81%d9%88%d8%a7%d8%af-%da%86%d9%88%db%81%d8%af%d8%b1%db%8c%d8%8c-%d8%a7%d8%b9%d8%b8%d9%85-%d8%b3%d9%88%d8%a7%d8%aa%db%8c-%da%a9%d9%88-%d8%ac%d9%88%d8%a7%d8%a8-%d8%ac%d9%85%d8%b9-%da%a9%d8%b1%d8%a7/