تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مخالف فریق کا موقف بھی سننا چاہیے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں فیصل جاوید نے کہا کہ بات قائل ہونے کی ہو تو قائل ہوجائیں نہ کہ ایک جگہ پھنس کر اڑے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتیں سب مل کر انتخابی نظام ٹھیک کریں، اتفاق رائے پیدا کیا جائے، یہ نہ ہو کہ ایک جگہ پھنس کر اڑے رہیں۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال نا گزیر ہے، ووٹنگ مشین کا مقصد شفاف الیکشن کرانا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جیتنے والا یہ سمجھے میرٹ پر جیتا اور ہارنے والا اپنی شکست کو باوقار انداز سے تسلیم کرے۔
فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کرکٹ کی دنیا میں بھی نیوٹرل ایمپائر لائے، وہ اپنی پارٹی کے 20 ایم پی ایز کو کرپشن پر فارغ کرچکے۔
https://www.samisnews.com/%d9%be%d8%b1%d9%88%da%af%d8%b1%d8%a7%d9%85-%d8%b5%d8%a8%d8%ad-%d8%a8%d8%ae%db%8c%d8%b1%d8%8c-%d9%85%db%8c%d8%b2%d8%a8%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d8%b1%d8%b4%d8%af-%d8%a8%db%81%d8%b2%d8%a7%d8%af-%d8%a7%d9%88/
One thought on “ہمیں اپنے مخالف فریق کا موقف بھی سننا چاہیے، فیصل جاوید”