پنجاب، فضائی آلودگی اب اسموگ کی شکل اختیار کرنے لگی

لاہور اور گوجرانوالا سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بڑھتی فضائی آلودگی اب اسموگ کی شکل اختیار کرنے لگی، ماہرینِ صحت نے اس ماحول کو صحت کے لئے نقصان دہ قرار دے دیا۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی 170،گوجرانوالا میں188، مرید کے اور ساہیوال میں 178، راولپنڈی میں 159اور بہاولپور میں 114ریکارڈ کی گئی، لاہور کی فضا آج واضح طور پر دھندلی محسوس ہو رہی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے دن بدن بڑھتی فضائی آلودگی کو صحت کے لیےنقصان دہ قرار دیا ہے۔

https://www.samisnews.com/%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d9%93%d8%a8%d8%a7%d8%af-%d9%85%d8%b2%db%8c%d8%af-10-%d8%b4%db%81%d8%b1%db%8c-%da%88%db%8c%d9%86%da%af%db%8c-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%aa%d8%a7%d8%ab%d8%b1/

سانس، ڈسٹ الرجی اور دل کے امراض میں مبتلا افراد ،بچوں اور بزرگوں کو خصوصی طور پر احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *