مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس میں کمی آنے کے بجائے دن بدن اضافہ ہی ہو رہا ہے
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے اُڑی میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے اُڑی میں ایک ہفتے سے جاری کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 7 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔