عورت کامیابی کی راہ پر گامزن ہو تو اسے کوئی چیز نہیں روک سکتی، شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن، پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم کے انتہائی ٹھوس انداز میں کشمیر کا کیس پیش کرنے پر کہنا ہے کہ عورت کامیابی کی راہ پر گامزن ہو تو اسے کوئی چیز نہیں روک سکتی ۔

شرمیلا فاروقی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نابینا پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں صائمہ سلیم کو مسئلہ کشمیر پر انتہائی اعتماد کے ساتھ اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

انہوں نے صائمہ سلیم کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس ویڈیو نے ان کا دن اچھا کردیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اللّٰہ صائمہ کو مزید ہمت دے! جب کوئی عورت کامیابی کی راہ پر گامزن ہو تو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے تقریر میں صائمہ سلیم نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ بھارت کے پاس چھپانے کے لیے اگر کچھ نہیں تو اسے مقبوضہ کشمیر کیلئے اقوام متحدہ کی انکوائری قبول کرنی چاہیے۔

صائمہ سلیم، دنیا کی نظروں میں نابینا ہیں پر دل کی آنکھ سے مظلوموں کے دکھ ناصرف دیکھ سکتی ہیں، بلکہ اُن کیلئے آواز بلند کرنے کا حوصلہ بھی رکھتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *