لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کو امریکا روانگی کے لیے نجی اسپتال سے ڈسچارج کر کے ایئرپورٹ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
عمر شریف کے ہمراہ ایئر ایمبولینس کی میڈیکل ٹیم بھی ہے، عمر شریف کی اہلیہ زریں غزل بھی ایئرایمبولنس میں ساتھ سفر کریں گی۔
عمر شریف اہلیہ زریں غزل ایئرپورٹ پہنچ گئیں، روانگی کی فہرست میں نام موجود ہے، انہوں نے امیگریشن بھی کروا لی ہے۔
امریکا روانگی کے لیے ایئر ایمبولنس کے عملے کو عمر شریف کا انتظار ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس آج 11 سے ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان عمر شریف کو لے کر کراچی سے امریکا روانہ ہوجائے گی۔
https://www.samisnews.com/%d8%b4%d8%a7%db%81%d8%af-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%a6%db%8c-%da%a9%db%8c-%d8%ad%d8%b1%da%a9%d8%aa%db%8c%da%ba-%d8%ac%d9%88-%da%a9%db%8c%d9%85%d8%b1%db%92-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%85%d8%ad%d9%81%d9%88-2/