عثمان مرزا کا عدالت پیشی پر بدمعاش رویہ

 

اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کیس کے ملزم عثمان مرزا نے عدالت پیشی کے موقع پر بدمعاش رویہ اپنایا۔

رسی جل گئی پر بل نہیں گیا، عدالت پیشی کے موقع پر پولیس کی حراست میں لائے گئے، ہتھکڑیاں لگے عثمان مرزا نے میڈیا کو دیکھ کر جملہ کسا۔

اس نے میڈیا سے کہا کہ ’بتانا مرشد آئے تھے‘۔

عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کی تو اس وقت بھی عثمان مرزا کے چہرے پر کوئی پریشانی نظر نہیں آئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فردجرم عائد کردی جبکہ 3 شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *