رہائشی عمارت میں دھماکا، 25 افراد زخمی

سوئیڈن کے شہر گوتھنبرگ کی رہائشی عمارت میں دھماکے سے 25 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی، دھماکے سے رہائشی عمارت کے کئی فلیٹوں اور سیڑھیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

https://www.samisnews.com/%d9%81%d8%a7%d8%a6%d8%b1%d9%86%da%af-%d8%b3%db%92-2-%d9%85%d8%b3%d9%84%d9%85%d8%a7%d9%86-%d8%ac%d8%a7%da%ba-%d8%a8%d8%ad%d9%82/

ذرائع کے مطابق متاثرہ عمارت اور اطراف کی عمارتوں سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *