Warning: Constant WP_DEBUG already defined in /home/samisnews/public_html/wp-config.php on line 157
دشمن کو ناکام کرنا ہے تو استعمار کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے، آغا سید حامد موسوی – Sami's News

دشمن کو ناکام کرنا ہے تو استعمار کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے، آغا سید حامد موسوی

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ دشمن کو ناکام کرنا ہے تو استعمار کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں چہلم کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اگر دشمن کو ناکام کرنا ہے تو حسینی انکار کی طرح استعمار کے سامنے ڈٹ جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان کے نظریے کو ترجیح نہیں دی جائے گی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ ہوتا رہے گا۔

آغا حامد موسوی نے مزید کہا کہ ملک میں وہی کام ہونے چاہئیں، جو امام حسین رضی اللّٰہ تعالی عنہُ کے نانا محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو پسند ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ ملک میں انتہاپسند جماعتوں کے صرف ناموں پر پابندی فضول ہے، کاموں پر پابندی لگائی جائے۔

قائد ملت جعفریہ نےکہا کہ افغانستان سے متعلق پالیسی سوچ سمجھ کر بنائی جائے، جلد بازی نہ کی جائے ورنہ مسائل بڑھیں گے

https://www.samisnews.com/%d9%be%d8%b1%d9%88%da%af%d8%b1%d8%a7%d9%85-%d8%b4%d8%b1%d8%a7%d8%b1%d8%aa%db%8c%da%ba-%d9%82%d8%b3%d8%b7-%d9%86%d9%85%d8%a8%d8%b1-5-%d9%88%d9%82%d8%a7%d8%b5-%da%86%d8%a7%d9%86%da%88%db%8c%d9%88-%da%a9/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *