خاتون کی مبینہ غیر اخلاقی تصاویر شیئر کرنے کے ملزم کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے خاتون کی مبینہ غیر اخلاقی تصاویر شیئر کرنے کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

فخر زمان نامی شہری نے پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے ملزم کی ضمانت سے متعلق 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانےکی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ نے خاتون کی مبینہ غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے ملزم کی ضمانت منظور کی ہے۔

اپنے فیصلے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ خواتین کی غیراخلاقی تصاویر شیئر کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، ایسی سرگرمیوں کا بڑھنا معاشرے کی اخلاقی تنزلی کو ظاہر کرتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت نے کیس کا حقائق کے مطابق جائزہ لینا ہوتا ہے کہ ضمانت بنتی ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں سے بعض مکمل لباس میں ہیں، جنہیں غیر اخلاقی نہیں کہا جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *