حکومت کا انتقام بے نقاب ہو چکا ہے: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اس حکومت کا انتقام بے نقاب ہو چکا ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کا ایک انٹرنیشنل اسٹیٹس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی آدمی کی انویسٹی گیشن کرتے ہیں تو وہ ارد گرد کے ملنے والے لوگوں تک جاتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ انہوں نے 20 مہینوں میں پوری شریف فیملی کے اکاؤنٹ کو کیوں نہیں جانچا ہو گا، ان کے قریبی تعلق رکھنے والوں کے اکاؤنٹ کو بھی جانچا ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ایک ملک سے دوسرے ملک میں پیسہ جاتا ہے تو وہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے، لاہور سے چیچہ وطنی پیسہ بھیجیں تو وہ منی لانڈرنگ نہیں ہوتی۔

اس موقع پر نون لیگی رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ مجھے آج منظور پاپڑ والا اور فالودے والا بھی یاد آ رہا ہے

https://www.samisnews.com/%d9%84%d9%86%d8%af%d9%86-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%b4%db%81%d8%a8%d8%a7%d8%b2-%d8%b4%d8%b1%db%8c%d9%81-%da%a9%db%8c%d8%ae%d9%84%d8%a7%d9%81-%d9%85%d9%86%db%8c-%d9%84%d8%a7%d9%86%da%88%d8%b1%d9%86%da%af/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *