اظہارِ یکجہتی، مزید رہنماؤں نے استعفے دے دیے

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس انڈین نیشنل کانگریس پنجاب کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کے استعفے کے بعد ان سے اظہارِ یکجہتی میں مزید 4 استعفے سامنے آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی رہنماؤں سے اختلافات کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے ریاست پنجاب میں پارٹی صدارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تاہم اب ان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مزید رہنماؤں نے بھی استعفے دینا شروع کردیے۔

کانگریس کے ان رہنماؤں میں گلزار ایندر چہل، رضیہ سلطانہ، پرگت سنگھ اور یوگیندر دھنگڑا شامل ہیں جنہوں نے پارٹی کو اپنے استعفے پیش کردیے۔

پرگت سنگھ پنجاب کے وزیر برائے تعلیمی امور اور کھیل تھے جبکہ رضیہ سلطانہ نے بھی چند روز قبل ہی وزرات سنبھالی تھی۔

یوگیندرا دھنگڑا پنجاب میں کانگریس کے جنرل سیکریٹری تھے، جبکہ گلزار ایندر چہل پارٹی کے خزانچی تھے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سدھو نے کہا تھا کہ وہ پنجاب میں پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دے رہے ہیں جبکہ وہ اس کے بعد بھی پارٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *