اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد انضمام کا پہلا بیان آگیا

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کا پہلا بیان سامنے آگیا

 

https://youtu.be/FK1jBvy73CQ

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق کا پہلا بیان سامنے آگیا جس میں انہوں نے دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ انضمام الحق کو دل میں تکلیف کے باعث فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی۔

بعدازاں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا جس کے بعد ان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سب لوگوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میرے دعائیں کیں، دعاؤں کے وجہ سے اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے صحت عطا فرمائی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کمنٹیٹرز اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دعا کی اور پیغامات بھیجے۔

سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ چیک اپ میں تاخیر مت کریں مجھے ڈاکٹرز نے کہا کہ اگر تاخیر کرتا تو زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔

اپنے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات پر انہوں نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا اس لیے سب کا شکریہ ادا کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پڑھا اور سنا کہ مجھے ہارٹ اٹیک ہو گیا ایسا نہیں ہے، معمول کے چیک اپ میں ڈاکٹرز نے مجھے انجیو پلاسٹی کا کہا، اس کے بعد مجھے اسٹنٹ ڈلوانے کا کہا گیا اللّٰہ نے تمام معاملات اچھے کیے اور 12 گھنٹے بعد میں گھر واپس آگیا۔

انضمام الحق نے کہا کہ میری صحت اچھی ہے، تاہم اب بھی دعاؤں کی درخواست ہے۔

انہوں نے فینز کو مشورہ دیا کہ جب بھی آپ کچھ محسوس کررہے ہوں تو ضرور چیک اپ کروائیں، میں معدے میں تکلیف کے بعد چیک اپ کروانے گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *