2 واقعات، ڈاکو ہلاک، ملزم اور شہری زخمی

کراچی میں 2 مختلف واقعات میں 1 ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک اور فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری زخمی ہوا ہے۔

کراچی میں سپر ہائی وے ایوب گوٹھ کے قریب شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 4 مسلح ڈاکو مرغی کے بیوپاری سے لوٹ مار کے لیے آئے تھے، بیوپاری نے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں کا مقابلہ

کیا۔

شہری کی فائرنگ سے 1 ڈکیت ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

گرفتار اور زخمی ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی، ڈاکو کی لاش اور گرفتار زخمی ڈکیت کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

ادھر ناردرن بائی پاس کے ایم ڈی کٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 31 سالہ مقصود ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *