مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف جماعت اسلامی کا مختلف شہروں میں احتجاج

مہنگائی، بیروزگاری کیخلاف جماعت اسلامی کا مختلف شہروں میں احتجاج

 

 

https://youtu.be/xMY1VqfMgqw

 

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کےخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

 داجل میں بھی جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ریلی نکالی

ڈاکٹر عبد الشکور مجاھد امیدوار چیرمین ٹاون کمیٹی داجل کی قیادت میں عبدالغفور سومرہ امیر جماعت اسلامی داجل حفیظ اللہ واحد۔ خواجہ غلام فرید۔ حاجی جہاں میو۔ دانش منظور حسنین وقاص۔ارشاد حقانی ۔و دیگر اراکین کارکنان اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

کراچی میں مسجد بیت المکرم گلشن اقبال سمیت متعدد مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔

گلشن اقبال میں مظاہرے سے خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں جب پٹرول کی قیمت بڑھ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ملک کا وزیر اعظم اور وزیر خزانہ چور ہیں۔

گوجرانوالا میں جناح انٹر چینج کے قریب مزدور کنونشن کے بعد جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔

حافظ آباد اور بہاولپور میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں اور ملتان میں چوک کچہری میں احتجاج کیا گیا۔

حیدر آباد، نواب شاہ، لاڑکانہ، بدین، گولارچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *