چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع

چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا کوئی آرڈیننس تیار نہیں: فروغ نسیم

 

وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے لیے آرڈیننس کا کوئی مسودہ تا حال تیار نہیں کیا گیا۔

چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع سے متعلق وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیرِ اعظم عمران خان کی صوابدید ہے۔

فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سارے معاملے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں، وہ جس امیدوار کو مناسب سمجھیں گے، اسی کا انتخاب کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ایک نہیں بلکہ مزید ناموں پربھی غور کریں گے۔

فروغ نسیم نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان  کے سامنے معاملہ 4 سے 5 مرتبہ زیرِ بحث آیا ہے۔

وفاقی وزیرِ قانون کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت کا معاملہ واضح ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *