نازیبا حرکات کا مقدمہ، 2 ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج

لاہور: نازیبا حرکات کا مقدمہ، 2 ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج

لاہور کی سیشن عدالت نے موٹر سائیکل رکشہ میں سوار خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کر دی۔

ملزم عبدالرحمٰن اور عرفان کو تھانہ لاری اڈا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے جیل میں شناخت پریڈ کے دوران 4 افراد کو شناخت کیا تھا جن میں عبدالرحمٰن اور عرفان بھی شامل تھے۔

عدالت میں دائر درخواست میں ملزمان نے مؤقف اپنایا کہ وہ بے قصور ہیں اس لیے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

سرکاری وکیل نے ملزمان کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *