ملتان ڈویژن کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

پاکستان مسلم لیگ (ن) ملتان ڈویژن کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں لیگی امیدواروں کی کامیابی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوگی۔

اس سے قبل گوجرانوالہ ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیابی عوام کی خدمت کی بدولت ملی ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ عوام نے (ن) لیگ پراعتماد کیا ہے۔

اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن کی سطح پر تنظیم بنانی چاہیے جس میں نوجوان، خواتین، وکلاء اور علماء کو بھی شامل کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *