Warning: Constant WP_DEBUG already defined in /home/samisnews/public_html/wp-config.php on line 157 شہناز گِل کو زندگی کی طرف لوٹنے میں وقت لگے گا، پوترا پونیا – Sami's News
شہناز گِل کو زندگی کی طرف لوٹنے میں وقت لگے گا، پوترا پونیا
Posted on by
بھارتی رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس کا حصہ رہنے والی اداکارہ پوترا پونیا کا کہنا ہے کہ سدھارتھ شُکلا کی اچانک موت کے بعد اب شہناز گِل کو زندگی کی طرف واپس لوٹنے میں کچھ وقت لگے گا۔
ہارٹ اٹیک کے باعث اچانک دنیا چھوڑنے والے بھارتی اداکار اور بگ باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کے بعد سے ان کی قریبی دوست شہناز گِل اب تک منظرِ عام پر تو نہیں آئی ہیں لیکن پوترا نے ان کی صحت کے حوالے سے بتایا۔
اپنے حالیہ بیان میں پوترا نے کہا کہ شہناز کیلئے سدھارتھ کی موت کو تسلیم کرنا اب بھی بہت مشکل ہے۔ لیکن اب اسے زندگی کی طرف لوٹ آنا چاہیے اور سدھارتھ بھی یقیناً یہی چاہتا ہوگا۔
پوترا نے یہ بھی کہا کہ ابھی شہناز سے یہ پوچھنا کہ وہ کیسی ہیں ایک حماقت بھرا سوال ہے کیونکہ ہم سب ہی اس کی حالت سمجھ سکتے ہیں۔