زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیو یارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نیو یارک پراپرٹی کیس میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جبکہ ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

معاون وکیل نے بتایا کہ فاروق ایچ نائیک ماسکو میں ہیں اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ عبوری ضمانت میں بھی 7 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *