حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی کوشش ناکام

سوڈان میں حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق بغاوت کی ناکام کوشش ہوئی ہے، عوام کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے، سوڈانی حکومتی ذرائع اس متعلق کہتے ہیں کہ بغاوت کرنے والوں کی سرکاری میڈیا کی عمارت پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔

فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوجی افسروں کا ایک گروپ بغاوت کی کوشش میں ملوث تھا جنہیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں 2019 ء میں عوامی احتجاج کے بعد سابق صدر عمر البشیر کو صدارت چھوڑنی پڑی تھی جس کے بعد فوجی اور عوامی نمائندوں پر مشتمل عبوری حکومت ملک چلا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *