کراچی میں گزشتہ روز شہری نے پولیس کو 20 لاکھ روپے نامعلوم ملزمان کی جانب سے اسلحے کے زور پر چھن جانے کی اطلاع دی جو تحقیقات پر غلط ثابت ہوئی، واقعے کی سی سی ٹی وی نے شہری کا جھوٹ ثابت کر دیا۔
پولیس کے مطابق 20 ستمبر کو بہادر آباد میں 20 لاکھ روپے چھینے جانے کی اطلاع دی گئی جو کہ تحقیقات پر غلط ثابت ہوئی
شہری نے پولیس کو کہا کہ اسلحے کے زور پر اسے لوٹا گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج نے شہری کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کالی گاڑی سے اتر کر سفید گاڑی کے اگلے دروازے کو کھول کر رقم کا تھیلا اٹھا کر لے جاتا ہے۔
لٹ جانے کا دعویٰ کرنے والا شہری سفید گاڑی میں موجود تھا، خودساختہ متاثرہ شہری نے اپنی کار کا دروازہ بھی کھلا چھوڑ رکھا تھا، سفید گاڑی میں موجود شہری نے رقم کا تھیلا لے جانے والے نہتے ڈکیت کو روکنے تک کی زحمت نہ کی۔
فوٹیج میں اسلحے کے زور پر لٹنے کے کوئی شواہد موجود نہیں، لٹ جانے کا دعویٰ کرنے والے شہری کا موبائل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، اب تک کی تحقیقات میں واقعہ جھوٹ پر مبنی لگتا ہے۔