امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی انسٹاگرام پر واپسی

امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کی اداکار سیم اصغری سے منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر دوبارہ واپسی ہوگئی ہے۔

برٹنی سپیئرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں، یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ دیر سوشل میڈیا سے دور نہیں رہ سکیں اس لیے جلدی واپس آگئیں ۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تصاویر اس ہفتے کے اختتام پر منگیتر سیم اصغری کے ساتھ ان کے منگنی کی خوشی کو مناتے ہوئے لی گئی ہیں۔‘

گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’وہ زیادہ دیر تک انسٹاگرام سے دور نہیں رہ سکتی تھیں اس لیے جلدی ہی واپس آ گئی ہیں

واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز نے اداکار سیم اصغری کے ساتھ منگنی کے اعلان کے بعد کچھ عرصہ منفی تبصروں سے دور رہنے کے لیے اور اپنی منگنی کی خوشی منانے کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیو کردیا تھا۔

جس کے بعد حال ہی میں ایرانی نژاد شخص سے انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کرنے والی گلوکارہ کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ انسٹاگرام نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر اُن کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *