عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی، محکمہ صحت سندھ کا وفاقی وزارت خزانہ کو خط

عمرشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولنس سے متعلق محکمہ صحت سندھ نے  وفاقی وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولنس کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے، ایئر ایمبولنس کیلئے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

خط کے متن کے مطابق فضائی حدود اور ایوی ایشن کا معاملہ وفاق کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ایئرایمبولنس کیلئے معاملات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *