ہائی کورٹ کیجانب سے سلمان خان کو نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکار کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے چُل بُل پاندے سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرے کرنے کی وجہ سے خود ساختہ فلم نقاد کمال آر خان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم اب کمال آر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

بھارتی ماڈل منوج کی خودکشی

کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا ہے، کمال آر خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ فلم دیکھنے والے کو فلم یا اس کے کرداروں کے بارے میں تبصرے کرنے سے منع نہیں کیا جاسکتا۔

اُنہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بحیثیت ناقد مجھے کسی بھی فلم یا اداکار پر تبصرہ کرنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے، عدالت صرف مجھے کسی شخص کی نجی زندگی پر تبصرے کرنے سے روک سکتی ہے۔

جام پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت۔ 5 سالہ بچی ثمر چل بسی۔غفلت برتنے پر ڈاکٹر فوری معطل۔۔

تاہم اب عدالت نے کمال آر خان کی درخواست پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے فوری جواب طلب کرلیا ہے اور اس ضمن میں اُنہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہا کہ خود ساختہ ناقد کمال آر خان نے سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے‘ سے متعلق تنقیدی ریویو دیا تھا، جس میں انہوں نے سلمان خان سمیت تمام اسٹارز کی تضحیک کی۔

اس پر سلمان خان نے کمال خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا، اور عدالت سے انہیں ہتک آمیز ٹوئٹس و پیغامات روکنے کی درخواست کی تھی۔

One thought on “ہائی کورٹ کیجانب سے سلمان خان کو نوٹس جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *