پی ٹی آئی مزید پانچ سال حکومت کرے گی، زرتاج گل

وفاقی وزارت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ مجھے تو لگتا ہے پی ٹی آئی مزید پانچ سال حکومت کرے گی، ہمارے پاس اب بھی دو سال باقی ہیں کام کرتے رہیں گے۔

کراچی میں  ورلڈ اوزون ڈے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ کوشش کریں گے اوزون سطح کو محفوظ بناسکیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے کوویڈ میں بھی بہتر کام کیا، ہم نے ماحول دوست ماحولیاتی نظام پر بہت کام کیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے کا ملزم گرفتار

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ملک میں ایسی کوئی چیز نہیں آنے دی جس سے اوزون کو نقصان پہنچے، ہم نے 8 نئے قومی پارک بنائے، اب 23 قومی پارک ہیں۔

زرتاج گل نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں پلاسٹک مکمل بند کرنے کے لیے کافی حد تک کام کیا ہے، ہم کوشش کررہے ہیں آنے والی نسل کو بہترین ماحول ملے۔

One thought on “پی ٹی آئی مزید پانچ سال حکومت کرے گی، زرتاج گل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *