Warning: Constant WP_DEBUG already defined in /home/samisnews/public_html/wp-config.php on line 157 پنجاب: 6 کنٹونمنٹ نشستوں پر دوبارہ الیکشن کا اعلان – Sami's News
پنجاب: 6 کنٹونمنٹ نشستوں پر دوبارہ الیکشن کا اعلان
Posted on by
پنجاب کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران نے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا، جبکہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 6 نشستوں پر دوبارہ الیکشن ہو گا۔
الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پنجاب کی 119 نشستوں میں سے مسلم لیگ نون 51، جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) 28 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔
الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں 2 امید وار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کی 6 نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے، جبکہ الیکشن کمیشن 20 ستمبر کو حتمی نتائج کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔
One thought on “پنجاب: 6 کنٹونمنٹ نشستوں پر دوبارہ الیکشن کا اعلان”