جنازے میں شریک دو فریقین میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی

لوئر دیر کے علاقے طور منگ درہ میں جنازے میں شریک دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق، 15زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں جنازے میں شریک سابق صوبائی وزیرملک جہانزیب  کے دو بیٹے بھی شامل ہیں، جو فریقین کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے۔

 

بڑے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

پولیس کا کہنا ہے کہ طورمنگ درہ میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 15 افراد زخمی ہیں، 6 زخمیوں کو پشاور ریفر کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ اراضی کے تنازع پر ہوئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *