بہن کو قتل کرنے والے 2 بھائی گرفتار

 تھانہ صدر واہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان لڑکی کو قتل کردیا تھا، اندھے قتل کی اس واردات کا مقدمہ مقتولہ کے بڑے بھائی محمد رمضان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاگیا تھا۔ 

پی ٹی آئی مزید پانچ سال حکومت کرے گی، زرتاج گل

پولیس کے مطابق تفتیش پر مامور ٹیم نے مقدمے کی تفتیش کے دوران ملزم کے بھائیوں کو شامل تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کے کیس کو حل کرلیا۔ اس بارے میں ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کا کہنا ہے کہ ہمشیرہ کے قتل میں اس کے دو سگے بھائی محمد عمران اور بلا ل ملوث نکلے، جنہوں نے گھریلوناچاقی پر بہن کو قتل کردیا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اوران کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک  جمعرات 16 ستمبر 2021
ملزمان کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، پولیس۔(فوٹو:فائل)

ملزمان کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، پولیس۔(فوٹو:فائل)

 راولپنڈی: پولیس نے خاندانی رنجش پر اپنی ہی بہن کو قتل کرنے والے دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال جون میں تھانہ صدر واہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان لڑکی کو قتل کردیا تھا، اندھے قتل کی اس واردات کا مقدمہ مقتولہ کے بڑے بھائی محمد رمضان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیاگیا تھا۔

پولیس کے مطابق تفتیش پر مامور ٹیم نے مقدمے کی تفتیش کے دوران ملزم کے بھائیوں کو شامل تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کے کیس کو حل کرلیا۔ اس بارے میں ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کا کہنا ہے کہ ہمشیرہ کے قتل میں اس کے دو سگے بھائی محمد عمران اور بلا ل ملوث نکلے، جنہوں نے گھریلوناچاقی پر بہن کو قتل کردیا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اوران کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *