ایڈیشنل آئی جی موٹر وے کی گاڑی پر فائرنگ کا ملزم گرفتار

ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو خیبر سے گرفتار کر لیا ہے۔

لنڈی کوتل بازار کے قریب پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر محمد بلال کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ راولپنڈی کے قریب اے آئی جی سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے زیرِ تفتیش ہے۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو راولپنڈی موٹر وے ایکسچینج کے قریب اے آئی جی کی گاڑی پر فائرنگ سے اے آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی زخمی اور ان کا بھائی نعمان آفریدی جاں بحق ہو گیا تھا۔

پنجاب: 6 کنٹونمنٹ نشستوں پر دوبارہ الیکشن کا اعلان

One thought on “ایڈیشنل آئی جی موٹر وے کی گاڑی پر فائرنگ کا ملزم گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *