الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، ہمیں ڈانٹ بھی سکتا ہے

نادرا کے چیئرمین طارق ملک کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، وہ ہمیں ڈانٹتے بھی ہیں تو ڈانٹ سکتے ہیں، یہ ان کا حق ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو آرڈر نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہو سکتی ہے، ہم نے ان کے کہنے پر اسٹریٹیجی بنائی، پروجیکٹ پلان دیا۔

جام پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت۔ 5 سالہ بچی ثمر چل بسی۔غفلت برتنے پر ڈاکٹر فوری معطل۔۔

چیئرمین نادرا نے کہا کہ ای سی پی نے ہمیں زبانی گو ہیڈ دیا، اس کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اجازت مانگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تیکنیکی لوگ تیکنیکی بات چیت کرتے ہیں تو غلط فہمی ہوئی ہو گی۔

ٹی ایچ کیو اسپتال میں 3 نومولود انتقال کرگئے

طارق ملک کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان جاؤں گا تو غلط فہمی دور کروں گا، ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت تعاون کرتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *